| Sunday, June 24, 2007 |
|
سیتاوائٹ کس کی رشتہ دار ہے؟ |
|
کبھی نہ جانے کیوں گمان ہونے لگتا ہے کہ جنرل پرویزمشرف پاکستانی عوام کے حقیقی خیرخواہ ہیں …!! سیاست میں فوج کا کردار کبھی پسندیدہ نہیں سمجھا گیا لیکن جنرل صاحب کے دور اقتدار میں جتنی بدنامی فوج کے حصے میں آئی اس کا چند سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اِسی طرح پاکستانی عوام نے اجتماعی طور پر الطاف بھائی اور ان کی جماعت کو کبھی دل سے پسند نہیں کیا لیکن 12 مئی کا ایک واقعہ ان کی جھولی میں ڈال کر اس طرح دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا کہ کل کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ یہ آپ نے زندگی میں کتنی بار سُنا ہوگا کہ فوج کی کارکردگی کا تَعیُّن اس کی فتوحات سے نہیں کیا جاتا… جو لوگ یہ دلیل دیتے ہیں کیا ان کو اندازہ ہی نہیں کہ اس دلیل سے فوج کے وجود اور حیثیت پر کتنا بڑا حرف آتا ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ پاکستان کو “فَوجستان” کہنے لگے ہیں تو دوسری طرف فوج کا دفاع کرنے والے ایسی ایسی لایعنی تاویلیں دے رہے ہیں کہ انسان سر پیٹ لے۔ ایسے دوست اور ہمدرد ہوں تو دشمنوں کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ یہی حال ایم کیو ایم کا ہے کہ اس کے سربراہ سمیت کئی عہدیداروں پر قتل، اِقدامِ قتل، اغوا، تشدد اور بَھّتہ خوری کے اَن گِنت الزامات اور مقدمے ہیں ۔ عمران خان الطاف حسین کا دہلی میں دیا جانے والا بھاشن دکھا رہے ہیں جس میں اُن کا ارشاد ہے کہ “پاکستان کا بَننا ایک فاش غلطی (Blunder) تھا۔” جو اب عمران خان کو سیتا وائٹ کیس کے حوالے سے دیا جارہا ہے۔ کیا حکومت اور ایم کیو ایم میں کوئی اتنا بھی پڑھا لکھا یا سمجھدار شخص موجود نہیں جسے پتا ہو کہ اولاً پاکستانی قانون کے مطابق کسی غیرملکی عدالت کا کوئی فیصلہ پاکستان کی حدود میں اُس وقت تک نافذ العمل نہیں ہوسکتا جب تک وہاں کی حکومت یا متعلقہ فریق اس کی Execution کی درخواست نہ کرے۔ اس کے علاوہ بالکل فَنّی نُقطۂِ نظر سے دیکھا جائے تو ایسا مقدمہ جس کی ڈگری یکطرفہ جاری کی گئی ہو اُسی دن ختم ہوجاتی ہے جس دن متاثرہ فریق اُس کو چیلنج کردے۔ سول اور فوجداری قانون کا یہ طے شدہ اُصول ہے۔ پھر سِیتا وائٹ سے ایم کیو ایم والوں کی کیا رشتہ داری نکل آئی ہے کہ اس کے “حقوق” کا خیال آگیا…… باجی سسرال میں دُکھی ہے؟ حقوق زن وشوئی کا معاملہ ہے؟ یا پھر دہشت گردی کے ملزموں کو “انسانی حقوق” کا خیال آگیا ہے؟ کیونکہ ہمارے علم کے مطابق “گوریاں ” اتنی تعلیم یافتہ اور سمجھدار ضرور ہوتی ہیں کہ اپنے حقوق کی خود حفاظت کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر سیتا وائٹ اور عمران خان کے Affair کو درست بھی مان لیا جائے تو 20 سال بعد اس پر کیا قانونی گرفت کی جاسکتی ہے؟نوازشریف حکومت بہت سال پہلے اس معاملے کو کافی ہوا دے چکی، تب کچھ نہیں ہوا تھا، اب کیا ہوگا؟؟ |
-
گرما گرم/Hottest
-
Latest / تازہ ترین
